وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔7 ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا ہے کہ موٹرویز پر حادثات کے دوران فرسٹ ایڈ کی سہولت کے لئے 1122 کے ساتھ مل کر کام کرنے پر غور کر رہے ہیں‘ اسلام آباد ٹول پلازے کو موجودہ جگہ سے ہٹانا نئے ایئرپورٹ کی وجہ سے مشکل ہے کیونکہ ایئرپورٹ کے لئے وی آئی پی نقل و حرکت کی وجہ …

اسلام آباد ۔7 ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا ہے کہ موٹرویز پر حادثات کے دوران فرسٹ ایڈ کی سہولت کے لئے 1122 کے ساتھ مل کر کام کرنے پر غور کر رہے ہیں‘ اسلام آباد ٹول پلازے کو موجودہ جگہ سے ہٹانا نئے ایئرپورٹ کی وجہ سے مشکل ہے کیونکہ ایئرپورٹ کے لئے وی آئی پی نقل و حرکت کی وجہ سے ایئرپورٹ جانے والے راستے میں ٹول پلازہ نہیں بن سکتا تاہم عوام کی سہولت کے لئے اس میں آسانیاں پیدا کریں گے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وسیم اختر شیخ کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے و موٹرویز پر سات فرسٹ ایڈ سنٹرز فعال ہیں۔ موٹرویز و ہائی ویز پر حادثات کی صورت میں فوری طور پر فرسٹ ایڈ کی سہولت کی فراہمی کے لئے 1122 سے مل کر ریلیف پر بھی غور کر رہے ہیں

Leave a Reply