اسلام آباد ۔8 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جب اقتدار میں آئی تو اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7000 میگاواٹ تھا جو اب نصف رہ گیا ہے‘ ہم نے ماضی میں جو الزامات لگائے انہیں سپریم کورٹ میں ثابت بھی کیا‘ کوئلے اور ایل این جی پلانٹس کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا …
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اظہارخیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔8 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جب اقتدار میں آئی تو اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7000 میگاواٹ تھا جو اب نصف رہ گیا ہے‘ ہم نے ماضی میں جو الزامات لگائے انہیں سپریم کورٹ میں ثابت بھی کیا‘ کوئلے اور ایل این جی پلانٹس کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2016-17ءکے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ان کی وزارت کے حوالے سے قائد حزب اختلاف نے جو نکات اٹھائے ہیں اس حوالے سے انہیں غلط بریفنگ دی گئی تھی۔اتنی بڑی شخصیت کو غلط اعداد و شمار کے ذریعے گمراہ کیا گیا ہے۔








