وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا پاکستان تاجکستان تعاون کانفرنس سے خطاب

پاکستان تاجکستان کے ساتھ پائیدار تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، پاکستان انجینئرنگ مصنوعات، سرجیکل آلات سمیت دیگر اشیاءتاجکستان کو برآمد کرنے کا خواہاں ہے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا پاکستان تاجکستان تعاون کانفرنس سے خطاب کمرشل، اقتصادی، تجارتی، زرعی، تعلیمی، ثقافتی، صحت، سرمایہ کاری، بینکنگ، توانائی، تیل و گیس کے شعبہ میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینا آزاد تاجکستان کی …

پاکستان تاجکستان کے ساتھ پائیدار تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، پاکستان انجینئرنگ مصنوعات، سرجیکل آلات سمیت دیگر اشیاءتاجکستان کو برآمد کرنے کا خواہاں ہے
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا پاکستان تاجکستان تعاون کانفرنس سے خطاب
کمرشل، اقتصادی، تجارتی، زرعی، تعلیمی، ثقافتی، صحت، سرمایہ کاری، بینکنگ، توانائی، تیل و گیس کے شعبہ میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینا آزاد تاجکستان کی پالیسی کا حصہ ہے، وزیر توانائی تاجکستان عثمان علی عثمان زادہ
اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ پائیدار تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، پاکستان انجینئرنگ مصنوعات، سرجیکل آلات سمیت دیگر اشیاءتاجکستان کو برآمد کرنے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانچویں دو روزہ جوائنٹ کمیشن (جے سی) تجارتی و تکنیکی اور اقتصادی پاکستان تاجکستان تعاون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تاجکستان کے وزیر برائے پانی و توانائی عثمان علی عثمان زادہ، وزارت پانی و بجلی کے اعلیٰ حکام، اقتصادی امور ڈویژن کے نمائندوں سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تاجکستان پاکستان سے بہت سی مصنوعات درآمد کر کے فوائد حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر اور قریبی دوست ملک تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین جوائنٹ کمیشن کانفرنس سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مختلف شعبوں کے ماہرین کا ایک جگہ اکٹھا ہونا بھی خوش آئند اقدام ہے جس سے نہ صرف تجارتی تعلقات میں وسعت آئے گی بلکہ دونوں ممالک کے شہریوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔

Leave a Reply