ایبٹ آباد۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جرات مند اور نڈر لیڈر ہیں، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کو زرداری سے زیادہ مسلم لیگ (ن) نے نقصان پہنچایا اور ملک قرضوں کے بوجھ تلے آیا، 10 کروڑ روپے کی لاگت سے کیالہ، بٹالہ، گھوڑا باز گراں سمیت ہر گاﺅں کو …
وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان کا گڑھی پھلگراں کے علاقہ بٹالہ میں گیس منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جرات مند اور نڈر لیڈر ہیں، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کو زرداری سے زیادہ مسلم لیگ (ن) نے نقصان پہنچایا اور ملک قرضوں کے بوجھ تلے آیا، 10 کروڑ روپے کی لاگت سے کیالہ، بٹالہ، گھوڑا باز گراں سمیت ہر گاﺅں کو گیس بجلی کے عملی منصوبے دیں گے، پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت کی رہنمائی سے تمام علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے۔ وہ تحصیل حویلیاں کی یونین کونسل گڑھی پھلگراں کے علاقہ بٹالہ میں گیس منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر عوامی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ جلسہ سے صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی نثارصفدرخان نے بھی خطاب کیا۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اپنے منشور پر کاربند ہے اور ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کو معاشی طور پر مسلم لیگ (ن) نے زرداری حکومت سے زیادہ نقصان پہنچایا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب اقتدار سے نکلی تو زرِ مبادلہ صرف دو ہفتوں کا تھا۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور آج ملک کا ہر گاﺅں روشن ہے، وزیراعظم عمران خان جرات مند لیڈر ہے، جب بھارت نے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو ہمارے لیڈر نے دو دن میں بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سرفخرسے بلند کیا۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ جن حلقوں میں تحریک انصاف کی نمائندگی نہیں وہاں کی پارٹی قیادت کی مشاورت سے تجویز سے ترقیاتی کام کریں، پاکستان تحریک انصاف کی تنظیمی قیادت جس طرح پارٹی کیلئے کام کر رہی ہے اس سے کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔ صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے تحصیل حویلیاں کی عوام کیلئے دو ارب روپے کی کورین حکومت سے واٹر سپلائی لائی ہے جس سے سرکل حویلیاں کے اکثر علاقوں کو صاف پینے کا پانی میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے چارکروڑ کی لاگت سے حویلیاں میں ریسکیو 1122 کا منصوبہ انتخابی وعدہ کی تکمیل ہے جو ایک سال میں مکمل ہو گا۔ قلندر لودھی نے کہا کہ اگلے سال بجٹ میں حویلیاں ہسپتال کی اپ گریڈیشن بھی ہو گی جس سے عوام کو صحت کی سہولیات دسیتاب ہوں گی، حویلیاں سرکل کے عوام نے تحریک انصاف کے منشورکو ووٹ دیا ہے اور ہم ان کے اس جذبہ کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کریں گے۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی نثار صفدر خان نے کہا کہ جو لوگ حلقہ این 15- اور پی کے 37 کی عوام پر 10 سال سے حکومت کر رہے ہیں انہوں نے عوام کو وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا، آج تحریک انصاف کے وزراءعوام کی عملی خدمت کر رہے ہیں تو ان لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔








