وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمیں احتساب کا ایک ایسا جامع ادارہ بنانا چاہیے جو پارلیمنٹ سے جنم لے اور ہمیں باہر یا کسی تھرڈ امپائر کی جانب نہیں دیکھنا چاہیے‘ پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہے …

وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمیں احتساب کا ایک ایسا جامع ادارہ بنانا چاہیے جو پارلیمنٹ سے جنم لے اور ہمیں باہر یا کسی تھرڈ امپائر کی جانب نہیں دیکھنا چاہیے‘ پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہے اور یہ ہماری آخری پناہ گاہ ہے‘ سیاستدان عوام اور نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہیں‘ ہمیں اپنی نوجوان نسل کے لئے رول ماڈل بن کر دکھانا ہوگا‘ سیاسی پینترے بدلنے سے گریز کرنا چاہیے‘ ہمیں سیاسی اختلافات کو اتنا آگے نہیں لے کر جانا چاہیے کہ ہماری آنے والی نسلیں جمہوریت سے محروم ہوں‘ نواز شریف تین بار اس ملک کے وزیراعظم بن چکے ہیں اور یہ عوام کا ان پر بھرپور اعتماد ہے‘ عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کے پیچھے چھپ کر اسے متنازعہ بنایا‘ اس کے فنڈز انوسٹمنٹ بورڈ کی مخالفت کے باوجود بیرون ملک انویسٹ کئے‘ عمران خان نے آف شور کمپنیوں کے حوالے سے کئی بار اپنا موقف بدلا‘ پی ٹی آئی پارٹی فنڈز پر حکم امتناعی کے پیچھے چھپی ہوئی ہے۔

Leave a Reply