وفاقی وزیر پاور اور پٹرولیم عمر ایوب خان نے سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی اور دفاع چودھری احمد مختار کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

187

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور اور پٹرولیم عمر ایوب خان نے سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی اور دفاع چودھری احمد مختار کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغا م میں انہوں نے کہا کہ احمد مختار صاحب کی وفات پر دلی رنج ہوا ۔اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی انکے خاندان کو اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے ۔