وفاقی وزیر پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان سے چینی سفیر یاو¿ جنگ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان سے چین کے سفیر یاو¿ جنگ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت لگنے والے توانائی کے منصوبوں پر شیڈول کے مطابق کام ہو رہا …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان سے چین کے سفیر یاو¿ جنگ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت لگنے والے توانائی کے منصوبوں پر شیڈول کے مطابق کام ہو رہا ہے، سی پیک منصوں سے حاصل ہونی والی بجلی سے ملک میں اب وافر مقدار میں توانائی موجود ہے، ان منصوبوں اور پلانٹس کے ساتھ قریبی کوآرڈینیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی متبادل توانائی پالیسی ملک میں توانائی کے شعبہ کی گیم چینجر ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین کے سرمایہ کار پاکستان کی نئی متبادل توانائی پالیسی کو بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹس پر عملدرآمد ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں توانائی کے شعبہ میں تعاون مزید بڑھے گا۔