وفاقی وزیر پروفیسراحسن اقبال کاقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں انجینئرنگ فیکلٹی کی افتتاحی تقریب میں خطاب

142

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹیکو ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا، وفاقی وزیر پروفیسراحسن اقبال کاقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں انجینئرنگ فیکلٹی کی افتتاحی تقریب میں خطاب
غریب والدین کاکوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے پہلے گلگت بلتستان پھر پاکستان میں ترقی کا انقلاب آئیگا۔ اس عظیم منصوبے کی تکمیل کیلئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو ہراول دستے کا کردار اداکرنا ہوگا۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں انجینئرنگ فیکلٹی کے افتتاحی تقریب میں فیکلٹی اور طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے۔