وفاقی وزیر پروفیسراحسن اقبال کی زیر صدارت پولیس اصلاحات پر گورننس انوویشن لیب کا اجلاس

114
وزارت منصوبہ بندی نے ملکی معیشت اور ترقی کے عمل میں بہتری لانے کیلئے معاشی، صنعتی، تزویراتی، انتظامی اور سماجی ماہرین پر مشتمل پالیسی بورڈ تشکیل دے دیا
وزارت منصوبہ بندی نے ملکی معیشت اور ترقی کے عمل میں بہتری لانے کیلئے معاشی، صنعتی، تزویراتی، انتظامی اور سماجی ماہرین پر مشتمل پالیسی بورڈ تشکیل دے دیا

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسراحسن اقبال کی زیر صدارت پولیس اصلاحات پر گورننس انوویشن لیب کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں قانونی ماہرین ، سول سوسائٹی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسرز اور دیگر سٹیک ہالڈرز کی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں قومی پولیس ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کیا جارہا ہے جو ایک سٹیٹ آف آرٹ کی طرز کا اسپتال ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاشرے میں امن و امان کے لئے کمیونٹی اور پولیس کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ جبکہ انکا کہنا تھا کہ تھانے میں تعینات آفیسرز کے لئے لیڈرشپ تربیتی پروگرام شروع کیا جائے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کو باقی صوبوں کے لئے مثالی بنائیں گے۔ جبکہ جدید ٹیکنالوجی کو تیزی سے پولیس میں نافذ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا ہپ تھانوں میں عوام دوست ماحول فراہم کیا جائے اور تھانوں میں مصالحتی کمیٹیوں کے ذریعہ معاشرتی جھگڑوں کا تصفیہ کروانا چاہیے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن ) حکومت نے ماڈل پولیس سٹیشنزکا منصوبہ شروع کیا تھا۔