وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال سے کوریا کے سفیر کی ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں گہرے تعلقات کو سراہا

171
احسن اقبال
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی طرح پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں بھی نا قابل شکست رہا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں کوریا کے سفیرسوہ سنگپیو( Suh Sangpyo )نے بدھ کو یہاں ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں گہرے تعلقات کو سراہا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے ملک کے قدیم ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف شعبوں بالخصوص ٹیکسلا میں گندھارا انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے کوریا اور پاکستان کے درمیان تعاون پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ٹیکسلا کا شمار دنیا میں بدھ مت کے اہم ترین آثار قدیمہ میں ہوتا ہے اور کوریا میں بدھ مت کا سب سے بڑا عقیدہ ہے اور کوریا کے ماہرین آثار قدیمہ اور راہب پاکستان میں تحقیق کے ساتھ ساتھ زیارت کے لیے باقاعدگی سے آتے رہتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے گندھارا انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا اضافہ ہو گا اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پاکستان اسمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انفراسٹرکچر میں مختلف شعبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے دونوں ممالک بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کورین سفیر نے وفاقی وزیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے پر وفاقی وزیر کی تعریف کی اور اس سلسلے میں مزید تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔