وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی اسلام آباد چیمبر وفد سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نجی شعبہ معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کیلئے کوششیں تیز کرے تا کہ اس تاریخی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ملک کیلئے فائدہ مندنتائج حاصل کئے …

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نجی شعبہ معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کیلئے کوششیں تیز کرے تا کہ اس تاریخی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ملک کیلئے فائدہ مندنتائج حاصل کئے جا سکیں۔ سی پیک پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ایک نیا رجحان پیدا کر رہا ہے کیونکہ یورپ کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی رینالٹ سمیت بہت سے غیر ملکی سرمایہ کار اب پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے صدر خالد اقبال ملک کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply