وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی ذرائع ابلاغ سے گفتگو

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر سے کوئٹہ سڑک تعمیر کر لی گئی ہے جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان سے برہاں تک سڑک کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس منصوبے کی …

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر سے کوئٹہ سڑک تعمیر کر لی گئی ہے جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان سے برہاں تک سڑک کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان سمیت خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر پورٹ سے سامان کو کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے قبل ازیںکوئی زمینی راستہ نہیں تھا ، موجودہ حکومت نے گوادر سے کوئٹہ تک ساڑھے چھ سو کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا جسے مقررہ مدت سے دوماہ قبل مکمل کر لیا گیا ہے،اس سڑک کی تعمیر کے بعد گوادر پورٹ سے سامان ٹرکوں کی مدد سے کوئٹہ، افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک تک منتقل کیا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے ڈیرہ اسمعیل تک 4 سو کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply