وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

95

لاہور۔5نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و ریفارمزپروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو آئندہ 2018ءکے عام انتخابات کے لئے تیاری کرنی چاہئے،انتخابی اصلاحات کے لئے پیکیج بھی جلد مکمل ہو نا چاہئے ،کسی چیز کو گرانے کا نام انقلاب نہیں ہے ،سسٹم کا چلتے رہنا ہی بہترین انقلاب ہے،کرپشن کسی بھی سوسائٹی کے لیے بڑا ناسور ہے،ملک میں 35سال تک مارشل لاءرہا لیکن جب مارشل لاءختم ہوا تو کرپشن پہلے سے بھی زیادہ تھی،حکومت نے گزشتہ 3برسوں میں تعلیم پر 215ارب روپے خرچ کئے ،2018ءتک 11ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔۔وہ ہفتہ کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں ”موونگ ٹو ورڈز پراگریس پاکستان“کے موضوع پر منعقدہ نشست کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔