اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں تیل و گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور 90 نئی دریافتیں ہوئی ہیں، موسم سرما میں لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ پچھلے سال سے کم رہے گا، گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے …
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں تیل و گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور 90 نئی دریافتیں ہوئی ہیں، موسم سرما میں لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ پچھلے سال سے کم رہے گا، گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا اور وزارت پٹرولیم اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے افسران بھی موجود تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پچھلے ہفتہ کے دوران او جی ڈی سی ایل نے تین نئے مقامات سے تیل اور گیس دریافت کیا ہے۔ ان میں ضلع گھوٹکی میں خمیسو، خیرپور میں کندن واری اور متھری فیلڈ سے مجموعی طور پر 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں جلد آنا شروع ہو جائے گی، جب سے موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی ہے تیل و گیس کی 90 دریافتیں ہوئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے جبکہ دریافتوں کی کامیابی کی شرح بھی 35 فیصد سے بڑھ کر 55 فیصد ہو گئی ہے، پچھلی حکومت کے دور میں 35 دریافتیں ہوئی تھیں۔








