وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں،پی ٹی آئی کی منفی و احتجاجی سیاست کی وجہ سے عمران خان کی مقبولیت میں کمی آ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں،پی ٹی آئی کی منفی و احتجاجی سیاست کی وجہ سے عمران خان کی مقبولیت میں کمی آ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے الیکشن کا انتظار نہیں کر سکتے اس لیے بار بار استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن چونکہ پاکستانی عوام نے 2013ءکے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا اور منتخب کیا اس لیے عوامی مینڈیٹ کی بنا پر موجودہ حکومت اپنا پانچ سالہ دور حکومت پورا کرے گی

مزید خبریں

Leave a Reply