32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کراچی میں پی پی ایل...

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کراچی میں پی پی ایل ہیڈ آفس کا دورہ

- Advertisement -

کراچی۔ 29 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ایڈیشنل سیکرٹری (پالیسی) پٹرولیم ڈویژن ظفر عباس کے ہمراہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ وفاقی وزیر کا پی پی ایل کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر کی ہیڈ آفس آمد پر پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او عمران عباسی نے اُن کا پرُتپاک استقبال کیا۔

انہوں نے وفاقی وزیر سے کمپنی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سمیت اعلیٰ قیادت کا تعارف کرایا۔وفاقی وزیر کو پی پی ایل کی شاندار وراثت، بنیادی آپریشنز اور گزشتہ تین سالوں کے دوران دریافت و پیداوار میں اہم کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انتظامیہ نے وفد کو کمپنی کی کامیابیوں خصوصاً قدرتی گیس،خام تیل اور کان کنی کی سرگرمیوں سے اپنی پیداوار میں نمایاں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا۔ایم ڈی نے پی پی ایل کے پانچ سالہ حکمتِ عملی پرمبنی منصوبے کا جائزہ بھی پیش کیا جس کا مقصد پائیدار ترقی کو آگے بڑھانا اور ملک کی توانائی کی بقاء میں موئثرکردار ادا کرنا ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ، ایم ڈی نے اس وقت کمپنی کو درپیش کچھ آپریشنل اور حکمتِ عملی سے متعلق دشواریوں پر روشنی ڈالی اور ان مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے میں مدد کے لئے وزارت سے مسلسل تعاون طلب کیا۔وفاقی وزیر نے پی پی ایل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک کے توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے میں انتظامیہ اور عملے کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے آنے والی دشواریوں سے نمٹنے کے لئے قابل قدر بصیرت اور رہنمائی کا بھی اظہار کیا اور کمپنی کے اقدامات کے لئے وزارت کی جانب سے حمایت کا اعادہ کیا۔اس موقع پروفاقی وزیر اور پیٹرولیم ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری (پالیسی) کو کمپنی کی یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔پی پی ایل ملکی وسائل کی ذمہ دارانہ دریافت، پیداوار اور ترقی کے ذریعے قوم کے لئے توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے مشن کے حوالے سے پرعزم ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602842

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں