کویت۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کویت کے وزیرِ تیل طارق سلیمان الرومی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پٹرولیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کی بنیاد باہمی احترام، اعتماد اور دہائیوں پر …
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی کویت کے وزیر تیل سے ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

مزید خبریں
کویت۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کویت کے وزیرِ تیل طارق سلیمان الرومی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پٹرولیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کی بنیاد باہمی احترام، اعتماد اور دہائیوں پر محیط تعاون پر استوار ہے، بالخصوص پٹرولیم کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری موجود ہے۔
ملاقات میں کویت پٹرولیم کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ نواف الصباح، کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کے سی ای او اور ان کی سینئر مینجمنٹ کے ارکان شریک تھے۔ پاکستانی وفد میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد حیات لک اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے جنرل منیجر (سپلائز) بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان پٹرولیم کے شعبے میں جاری دوستانہ تعاون کا جائزہ لیا گیا اور موجودہ شراکت داریوں کو مزید وسعت دینے کے ساتھ ساتھ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جو پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔
ملاقات کے بعد کویت کے وزیرِ تیل کی جانب سے پاکستانی وفد کے اعزاز میں والڈورف اسٹوریا ہوٹل میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔







