اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر قاضی ساجد نے وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان اور وزیراعظم کے سپیشل اسسٹنٹ ندیم بابر کو کارپوریشن کے کام سے متعلق بریفنگ دی۔ پی ایم ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شمس الدین شیخ سمیت سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں کارپوریشن کی استعداد کار بڑھانے اور اس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کارپوریشن کے کام کو سراہتے ہوئے استعداد کار بڑھانے اور تحقیق و ترقیاتی سرگرمیاں بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔