اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے والد سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر اظہار افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔