وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں بطور مہمان خصوصی خطاب

133
APP69-22 TAXILA: December 22 - Federal Minister for Petroleum and Natural Resources, Ghulam Sarwar Khan addressing at a Prize Distribution Ceremony at Government College of Technology, Taxila. APP

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) اسلام آباد،ٹیکسلا(اے پی پی ) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پر توجہ دے رہی ہے’ یکساں تعلیم کے مواقع فراہم کرینگے۔وہ ہفتہ کو گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے،ہم تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہیں’ تمام دنیا کے تعلیمی ادارے ایک طرف انگلستان کے ایک طرف۔کسی بھی حکومت نے تعلیم کی طرف دھیان نہیں دیا۔آج بھی ڈھائی کڑوڑ بچہ سکول جانے سے قاصر ہے انہیں سہولیات میسر نہیں کہ وہ سکول جا سکیں۔ دنیا میں ٹیکنیکل نوجوانوں کی ڈیمانڈ ہے۔ہمارے نوجوان پیدا یہاں ہوتے ہیں, ابتدائی تعلیم یہاں لیتے ہیں۔اعلی تعلیم کے لئے باہر جاتے ہیں اور وہی رہ جاتے ہیں اورپاکستان واپس نہیں آتے’ادھر ہی سروس کرتے ہیں۔ہماری حکومت ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پر توجہ دے رہی ہے۔ہم یکساں تعلیم کے مواقع فراہم کرینگے۔ ہمارے دھرنے میں خواتین کا بہت کردار تھا۔ان چوروں لیٹروں کے خلاف سب سے لمبا بلکہ دنیا کا لمبا ترین دھرنا تھا۔دھرنے میں مجھے ایک کینیڈین استانی نے ایک کڑوڑ کی ڈونیشن دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جن بچیوں کو میڈیکل میں داخلہ نہ ملے انہیں نرسنگ کی جانب آنا چاہیئے۔نرسنگ کی بیرون ممالک بہت ڈیمانڈ ہے۔خواتین ذمہ دار بھی زیادہ ہیں اور ایماندار بھی زیادہ ہیں۔ہماری اپنی بیٹیاں ہمارے بیٹوں سے زیادہ ذہین ہیں۔لیکن ہمارے معاشرے میں خواتین کو اہمیت نہیں دی جاتی۔ غلام سرور خان نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے جس کے لیے ٹیچر کی رہنمائی ضروری ہے۔ملک اس وقت سخت معاشی بحران کا شکار ہے۔ اس کے باجود کالج کے تمام مسائل کے حل کیلئیکوشش کریں گے۔پیٹرولیم کے شعبہ میں بہت زیادہ مواقع ہیں۔دیگر انجینیئرنگ ٹیکنالوجی کے مقابلے پیٹرو لیم انجینئرز کی تنخواہیں کئی گنا زیادہ ہیں۔اس کالج میں پیٹرولیم اور کیمیکل ٹیکنالوجی کی تعلیم شروع کی جائے۔اپنی منسٹری سے ان شعبہ جات کی تعلیم کیلیے مدد کروں۔چکری میں ایک پولی ٹیکنیک کالج بنائیں گے جس میں پیٹرولیم اور کیمیکل کی تعلیم بھی دیں گے۔تعلیم کی طرح پیٹرولیم کی صنعت کو تباہ کیا گیا۔آج ہمارے 12ارب 50 کروڑ روپیکی پیٹرولیم مصنوعات منگوائی جاتیں ہیں۔چار اب 50کروڑ کی گیس درآمد کروائی جاتی ہے۔نئی ڈرلنگ نہیں کی گئیں جسکی وجہ سے 17ارب روپے گیس اور پیٹرول کی درآمد پر لگ جاتے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم نے کالج میں ایک درخت بھی لگایا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے ہمراہ ایم این اے منصور حیات خان اور ایم پی اے عمار صدیق خان نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔