وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈکے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو

94
سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا شکست کا سامناکرنا پڑا ، غلام سرور خان
سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا شکست کا سامناکرنا پڑا ، غلام سرور خان

اسلام آباد/ لاہور ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بلاول کی حکومت گرانے کی دھمکی بچگانہ اور فضول ہے، ملک لوٹنے والے جیلوں میں نظر آئیں گے، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین لڑائی گھر کی بات ہے، لڑائی ہر گھر میں ہوتی ہے، گیس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، چوری پکڑے جانے پر ریجنل افسران ذمہ دار ہوں گے۔ جمعہ کو لاہور میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ گیس چوری روکنے کیلئے سپیشل ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی ہے، گیس چوری پکڑے جانے پر ریجنل افسران ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی گیس لاسز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، انتظامیہ کو صنعتی سیکٹر کے103 ارب روپے واجبات کی وصولی کا کہہ دیا ہے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ ملک میں اگرچہ معاشی بحران ہے لیکن اس کی ذمہ دار ماضی کی حکومتیں ہیں، بلاول کی حکومت گرانے کی دھمکی بچگانہ اور فضول ہے، یہ اپنی خاندانی کرپشن بچانے کیلئے واویلا کر رہے ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ گیس کی قیمت میں مزید اضافہ کے حق میں نہیں ہوں، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین لڑائی گھر کی بات ہے، لڑائی ہر گھر میں ہوتی ہے، حکومت کا ہر آنے والا سال گذشتہ سال سے بہتر ہو گا۔