وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کو بریفنگ

218
نیب کا سرکس ابھی تک چل رہا ہے ،نیب کا چیئرمین تو گھر چلا گیا، اس سے کوئی پوچھ گچھ کرے تو مختلف بہانے کر کے جان بچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن جان بچے گی نہیں ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ ایل این جی کی درآمد کے بعد گیس کی فراہمی میں 38فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ نئے چیئرمین اوگرا کا جلد نوٹیفکیشن ہو جائے گا۔ ملاوٹ یا ناپ تول میں کمی کیے بغیر پاکستان میں کوئی پٹرول پمپ نہیں چل سکتا، تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کی تاریخ مقرر نہ ہو تو کسی جگہ پٹرولیم مصنوعات کی قلت نہیں ہو گی۔ کیونکہ مہینے کے آخر میں سب کو معلوم ہوتا ہے کہ اس مرتبہ قیمتیں بڑھیں گی یا کم ہوں گی۔ اب سردیوں میں پنجاب کے سوا کہیں بھی گیس کی قلت کا مسئلہ نہیں ہو گا۔