اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں تیل کے 101 نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، پچھلے چند دنوں میں تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں کو مزید تین کامیابیاں ملی ہیں۔ پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ انرجی لمیٹڈ، پی ای ایل اور او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں تیل و گیس کے تین نئے ذخائر دریافت کئے ہیں جن سے 52.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 765 بیرل یومیہ تیل حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ای ایل نے 24 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 765 بیرل تیل دریافت کیا ہے۔