وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے عوام نے ہماری کشمیر پالیسی کی حمایت کی ہے، جمعے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے عوام نے ہماری کشمیر پالیسی کی حمایت کی ہے، جمعے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں توقع سے بڑھ کے نشستیں ملیں جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی گذشتہ پانچ سالوں کی بدترین کارکردگی کا نتیجہ ہے، پاکستان مسلم لیگ ن جوکہ انتخابات میں اپنا منشور بھی پیش کر چکی ہے آزاد کشمیر کے عوام کو ماضی کی حکومت کی طرح مایوس نہیں کرے گی اور اپنے منشور کے مطابق عوامی مسائل کو حل کرے گی، وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں ایسے لوگ بھی انتخابات ہارے جو آج تک کبھی نہیں ہارے کیونکہ عوام ان سے بدظن ہو چکی تھی، سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ عوامی رائے کا احترام کریں، پانامہ پیپرز کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اس معاملے پر شروع دن سے ہی کلیئر ہے جبکہ اپوزیشن بار بار موقف تبدیل کرتی رہی ہے

Leave a Reply