وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔7 ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تیل و گیس کی تلاش کے شعبہ میں 1.6 کھرب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے‘ گزشتہ تین سال کے دوران آئل و گیس کی 82 فیلڈز دریافت ہوئی ہیں‘ گیس رائیلٹی صوبوں کو دی جاتی ہے جو پابند ہیں کہ اس کا دس فیصد حصہ آئل فیلڈ کے حامل اضلاع …

اسلام آباد ۔7 ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تیل و گیس کی تلاش کے شعبہ میں 1.6 کھرب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے‘ گزشتہ تین سال کے دوران آئل و گیس کی 82 فیلڈز دریافت ہوئی ہیں‘ گیس رائیلٹی صوبوں کو دی جاتی ہے جو پابند ہیں کہ اس کا دس فیصد حصہ آئل فیلڈ کے حامل اضلاع میں خرچ کریں گے‘ گیس کے نئے کنکشنز ”پہلے آئیے پہلے پائیے“ کی بنیاد پر دیئے جارہے ہیں‘ 2011ءمیں گیس کے نئے کنکشنز پر لگائی گئی پابندی ہٹانے کے حوالے سے سفارش کردی ہے‘ ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے‘ نئی آبادی میں اضافی 100 کنکشن دیئے جارہے تھے جنہیں اب بڑھا کر 200 کی سفارش کی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ 2011ءمیں گیس کے نئے کنکشن دینے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ہم نے اب امپورٹڈ گیس کی بنیاد پر یہ پابندی اٹھانے کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی صوبہ گیس کی پیداوار میں خود کفیل نہیں ہے۔

Leave a Reply