27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کرک میں مکوڑی...

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کرک میں مکوڑی گیس پراسیسنگ پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت گیس کی فراہمی کے حوالہ سے صنعتی اور گھریلو شعبوں کی ضرورت سے پوری طرح آگاہ ہے، معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے ان شعبوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو کرک میں مکوڑی گیس پراسیسنگ پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کے دور میں گھریلو اور صنعتی شعبہ کی گیس کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کیلئے کوئی مناسب منصوبہ بندی نہیں کی گئی، موجودہ حکومت نے برسر اقتدار آنے کے بعد بجلی اور گیس کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے تاکہ ان کی طلب پوری کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے گیس کی تلاش کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اور گیس سے متعلقہ 800 ارب روپے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کے تحت ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ایل این جی ٹرمینلز تعمیر کئے جائیں گے اور گیس پائپ لائنیں بچھائی جائیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32334

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں