اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تمام صنعتوں کو بلاتعطل گیس فراہم کی جارہی ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گیس کی فراہمی میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں سی …
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تمام صنعتوں کو بلاتعطل گیس فراہم کی جارہی ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گیس کی فراہمی میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں سی این جی سٹیشنز ہفتہ میں تین دن بند رہیں گے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے مزیدکہا کہ صوبہ بلوچستان بھر میں بلاتعطل گیس کی فراہمی کے لئے گیس کے اخراج کی روک تھام کے لئے کام جاری ہے۔








