وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل کی ایم ڈی ایس این جی پی ایل کو ہدایت

189

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو ان کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی جائیں اور اگر کمپنی کا کوئی اہلکار دوران ملازمت انتقال کر جائے تو اسے معاوضہ کی رقم کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کے اجلاس کے دوران کمیٹی کے ارکان نے یہ معاملہ اٹھایا کہ انہیں گیس کی سکیموں کے حوالے سے متعلقہ ریجنز کے منیجرز درست معلومات فراہم نہیں کرتے جس پر شاہد خاقان عباسی نے ایم ڈی سوئی ناردرن کو ہدایت کی کہ ارکان پارلیمنٹ کی سکیموں کی مکمل معلومات انہیں فراہم کی جائیں اور انہیں لاہور کا راستہ نہ دکھایا جائے کہ معلومات لاہور سے ملیں گی۔