وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

111
APP25-30 ISLAMABAD: November 30 – Federal Minister for Petroleum and Natural Resources Ghulam Sarwar Khan addresses press conference. APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تیل و گیس کے شعبے کی بہتری کے لئے نئی پٹرولیم پالیسی کا جلد اعلان ہو جائے گا، ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کا خسارہ 152 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، دونوں کمپنیوں کو نقصانات اور گیس چوری کی روک تھام کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں، گیس کے 80 فیصد صارفین کے لئے قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، 140 فیصد اضافے کا تاثر درست نہیں، ایل پی جی غریبوں کا ایندھن ہے، اوگرا نے اس کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، تاپی گیس منصوبے پر پیش رفت ہو رہی ہے، ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے ایران کا دورہ کروں گا، جوائنٹ وینچر آف شور ڈرلنگ کرے گا، گاڑیوں کی نیلامی اور کفایت شعاری کے اقدامات سے ساڑھے چھ کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ہے