وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان سے ہفتہ کوراولپنڈی کے ارکان اسمبلی کی پنجاب ہاوس میں ملاقات

148

اسلام آباد ۔ 29دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان سے ہفتہ کوراولپنڈی کے ارکان اسمبلی نے پنجاب ہاوس میں ملاقات کی۔اس موقع پر شخ راشد شفیق ایم این اے،اعجاز خان، چوہدری جاوید کوثر، ایم پی اے اور چوہدری عظیم بھی موجود تھے۔ غلام سرورخان نے راولپنڈی کے علاقہ جات میں گیس کے کم پریشر کے مسئلہ کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں ایس این جی پی ایل کے افسران بھی موجود تھے۔ محمد ظہور جی ایم راولپنڈی ایس این جی پی ایل نے یقین دلایا کہ تمام علاقوں میں گیس مہیا کی جائے گی۔