وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر کا سیمینارسے خطاب

کوئٹہ۔20اکتوبر ( اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت وبلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہبائیس سالہ کشمیری نوجوان مظفر وانی کی شہادت سے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جبکہ بھارت اپنی 8 لاکھ سے زیادہ فوج مقبوضہ کشمیر میں رکھنے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے اور مظفر وانی شہید کے جنازے …

کوئٹہ۔20اکتوبر ( اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت وبلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہبائیس سالہ کشمیری نوجوان مظفر وانی کی شہادت سے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جبکہ بھارت اپنی 8 لاکھ سے زیادہ فوج مقبوضہ کشمیر میں رکھنے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے اور مظفر وانی شہید کے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کرکے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ بھارتی فوج کے ظلم وجبر سے 8جولائی 2016 سے لے کر20 اکتوبر 2016 تک مقبوضہ کشمیر میں پندرہ ہزار بے گناہ کشمیری زخمی اور دو سوسے زائد شہید ہوچکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں مدرٹریسا میموریل سوشل سوسائٹی کے زیر اہتمام” کشمیر ہماری جان “کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply