وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر کی گلگت بلتستان کے نومنتخب ممبران سے بات چیت

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے نومنتخب ممبران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کےلئے ایک متحرک کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات گلگت بلتستان کے نومنتخب ممبران سعید افضل، اشرف صدا، سلطان علی خان اور …

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے نومنتخب ممبران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کےلئے ایک متحرک کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات گلگت بلتستان کے نومنتخب ممبران سعید افضل، اشرف صدا، سلطان علی خان اور ارمان شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ نومنتخب ممبران سے عوام کی بڑی توقعات وابستہ ہیں جن پر پورا اترنا ممبران کی اولین ذمہ داری ہے۔

Leave a Reply