24.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے چینی کمپنی یونی انٹرنیشنل کے وفد...

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے چینی کمپنی یونی انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات،پاکستانی لیبر کو ہنر کی فراہمی سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے چینی کمپنی یونی انٹرنیشنل کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستانی لیبر کو ہنر کی فراہمی سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چینی وفد نے پاکستان میں سٹیٹ آف دی آرٹ سکل ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا، پہلے مرحلے میں انسٹیٹیوٹ پاکستانی لیبر کو ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ فراہم کرے گا۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سکل ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت پاکستان لیبر زکو جدید ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، ایسے اقدامات ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع کے لئے درکار مہارتوں سے لیس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، انہیں جدید علوم

- Advertisement -

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مختلف فنون و شعبہ جات میں تربیت دے کر تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ ملاقات میں یونی انٹرنیشنل کے سی ای او ما زیائو یان اور دیگر حکام شامل تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579622

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں