22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ہیڈ خانکی کنٹرول روم کا دورہ...

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ہیڈ خانکی کنٹرول روم کا دورہ کیا

- Advertisement -

وزیرآباد۔ 30 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ہیڈ خانکی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔وفاقی وزیرکوڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے سیلاب بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ گجرات کی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ان کے ہمراہ تھے۔ وزیرآباد کے حلقہ جات پی پی 35 اور 36 کے ایم پی ایز نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ دریاؤں پر سیلاب کی تباہ کاریوں کو روکنے کے لیے چھوٹے ڈیم ضروری وگرنہ ایسی آفات آتی رہیں گی آفات کے موقع پر تنقید کی بجائے تعمیری سوچ اپنانا ہو گی ۔جو حکومت کو باتیں کر رہے ہیں وہ بھی اس موقع پر سیلاب زدگان کی مدد کریں یہ زیادہ بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہے ،میں وزیر اعظم کا نمائندہ بن کر آیا ہوں سیلاب زدگان کی ہر ممکن امداد کی جائے گی ،سیلاب متاثرین کا جونہی نقصانات کا تحمینہ مکمل ہو گا انہیں مالی امداد فراہم کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبی گذر گاہوں پر تعمیرات کرنے والوں کو اب خود سوچنا چاہئے اور اپنے آپ کو درست کرنا چاہیے

- Advertisement -

اب ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ دریاؤں کے راستوں میں ڈیم بنائے جائیں اگر ڈیم نہ بنائے تو جو کچھ آج ہمارے ساتھ ہوا ہے وہ اگلی بار بھی ہو گا اور تب تک ایسی تباہی ہوتی رہے گی جب تک آبی ذخائر نہ بنیں گے ۔ایسے مواقع پر ہمیں افسوس کرنے کی بجائے مثبت اور مستقل و دیرپا اقدامات کرنے ہونگے ۔اس موقع پر وزیرآباد کے حلقہ جات پی پی 35 سے ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ اور پی پی 36 سے عدنان افضل چٹھہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں