وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کاایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

127
Chaudhry Salik Hussain
Chaudhry Salik Hussain

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ میں جانی و مالی نقصان پر افسوس ہوا ۔

جاں بحق ہونے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نےجاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ۔