24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے گجرات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کو یقین دلایا کہ نقصانات کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد اور ضلعی حکام کے ہمراہ دورے کے دوران انہوں نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اتحاد پر زور دیا اور آئندہ قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں، بشمول وزارت سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل اور ورکرز ویلفیئر فنڈ، سیلاب متاثرین کی مدد میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایسے کٹھن وقت میں ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے، ہمیں بروقت اقدامات اور چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے مستقبل میں اس طرح کی سنگین صورتحال سے بچنا ہوگا۔

چوہدری سالک حسین نے پورا دن متاثرہ علاقوں میں گزارا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور مختلف دیہات میں راشن تقسیم کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں