وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جمہوریہ پولینڈ کے یوم آزادی اور مسلح افواج کے دن کی تقریبات میں شرکت

51
Chaudhry Salik Hussain
Chaudhry Salik Hussain

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے جمہوریہ پولینڈ کے یوم آزادی اور مسلح افواج کے دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے خوشی کے موقع پر پولینڈ کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد اور پولینڈ کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت پولینڈ کو آزادی اور خودمختاری حاصل ہوئی ہے۔