وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین سے رومانیہ کے سفیر نکولائی گوئیاکی ملاقات ،سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) رومانیہ کے سفیر نکولائی گوئیا نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ سوموار کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین سے ملاقات کے دوران نکولائی گوئیا نے پاکستان کے یونیورسٹی کی سطح کے تعلیمی معیار کی تعریف کی اور وزیراعظم عمران خان …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) رومانیہ کے سفیر نکولائی گوئیا نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ سوموار کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین سے ملاقات کے دوران نکولائی گوئیا نے پاکستان کے یونیورسٹی کی سطح کے تعلیمی معیار کی تعریف کی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان میں جاری کفایت شعاری مہم کو سراہا۔ ملاقات کے دوران دونوں عہدیداران نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Leave a Reply