اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان جیسا کوئی اور لیڈر موجود نہیں، عمران خان مستحکم طریقے سے حکومت چلا رہے ہیں، وزیر اعظم کی موثر اور جامع پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشی طور پر بتدریج مضبوط ہو رہا ہے اور مستقبل میں مزید بہتری نظر آئے گی، مریم نواز کے …
وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان جیسا کوئی اور لیڈر موجود نہیں، عمران خان مستحکم طریقے سے حکومت چلا رہے ہیں، وزیر اعظم کی موثر اور جامع پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشی طور پر بتدریج مضبوط ہو رہا ہے اور مستقبل میں مزید بہتری نظر آئے گی، مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کی سیاست ختم کر دی ہے، احسن اقبال خواہش کو خبر بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اپوزیشن والے صادق سنجرانی کو فارغ نہیں کرا سکے عمران خان کو کیا کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بدعنوان عناصر اور قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کرنے کیلئے مینڈیٹ دیا ہے، حکومت ملک سے بدعنوانی کی لعنت اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیر اعظم کابینہ میں کسی کو رکھتے ہیں یا نہیں، یہ ان کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہی، پاکستان مسلیم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے خلاف کیسز بنا رکھے ہیں اور اب انہیں احتسابی عمل کا سامنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج اور عدلیہ جیسے اداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے قانون سازی کیلئے اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں تیرہ ٹریلین روپے خرچ کئے لیکن اس کے باوجود وہ صوبے کے حالات بہتر نہیں کر سکے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ٹیم ورک کے ساتھ بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں ہمیں اچھے نتائج کی امید ہے۔








