اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو آئندہ انتخابات میں شکست واضح طورپر دکھائی دینا شروع ہو گئی ہے ، اپوزیشن2018 ءکی متوقع شکست کے پیش نظر شدید بے چینی کا شکار ہے ۔انہوں نے یہ بات آج ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبے پنڈت والا میں گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔