ننکانہ /سانگلہ ہل ۔ 4 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کر کے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔انہوں نے یہ بات کوٹلہ کلاں میں سوئی گیس اور پانی کی سکیموں کی سپلائی کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سال 2016-17 کا بجٹ حکومت کی بہترین معاشی پالیسوں کا …
وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کا سوئی گیس اور پانی کی سکیموں کی سپلائی کے افتتاح کے موقع پر خطاب

مزید خبریں
ننکانہ /سانگلہ ہل ۔ 4 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کر کے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔انہوں نے یہ بات کوٹلہ کلاں میں سوئی گیس اور پانی کی سکیموں کی سپلائی کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سال 2016-17 کا بجٹ حکومت کی بہترین معاشی پالیسوں کا آئینہ دارہے اور ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں زراعت اور صنعتی شعبے سمیت تمام شعبوں کی ترقی کے لیے مستحق اقدامات تجویز کیے گئے ہیںجن سے بلاشبہ ترقی کے اس جاری سفر میں مزید تیزی آئی گئی۔








