وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کا موٹروے ایم تھری پر سانگلہ ہل انٹر چینج کے تعمیراتی کام کا جائزہ

وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کا موٹروے ایم تھری پر سانگلہ ہل انٹر چینج کے تعمیراتی کام کا جائزہ اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے منگل کو موٹروے ایم تھری پر سانگلہ ہل انٹر چینج کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایات جاری کیں کہ انٹرچینج جلد ازجلد مکمل کرکے اسے …

وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کا موٹروے ایم تھری پر سانگلہ ہل انٹر چینج کے تعمیراتی کام کا جائزہ
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے منگل کو موٹروے ایم تھری پر سانگلہ ہل انٹر چینج کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایات جاری کیں کہ انٹرچینج جلد ازجلد مکمل کرکے اسے عوام کےلئے کھولا جائے، انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق کوالٹی کو ہر صورت میں یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ سانگلہ ہل انٹر چینج اس علاقے کی عوام کےلئے محمد نواز شریف کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے جس کےلئے علاقے کے عوام ان کے بے حد مشکور ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply