وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کی میڈیا سے گفتگو

146

شیخوپورہ ۔ 24 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کے ملک کی ترقی سے متعلق وژن اور مسلم لیگ (ن) کی بہترین طرز حکمرانی کے باعث2018ءکے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کی بھاری اکثریت سے کامیابی واضح طور پر نظر آ رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی بہترین حکمت عملی کے باعث ملک کو دہشت گردی معاشی بدحالی اور توانائی بحران جیسے بڑے بڑے چیلنجزز پر قابو پا لیا ہے جس کے باعث مسلم لیگ (ن) کا عوام میں مقبولیت کا گراف اور بھی بلند ہو گیا ہے اور اس میں اب شک والی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی 2018ءکے الیکشن میں کامیاب ہو کر ملک کی ترقی سے متعلق اپنے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کرے گی۔