اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کے دو افسران کو غیر معمولی کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امان اللہ خان اور سب انسپکٹر محسن وحید کو ایک ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات دیئے ۔امان اللہ خان …
وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کے دو افسران کو غیر معمولی کارکردگی پر نقد انعام ، تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کے دو افسران کو غیر معمولی کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امان اللہ خان اور سب انسپکٹر محسن وحید کو ایک ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات دیئے ۔امان اللہ خان نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے 1.47ملین وصولی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔وزیر داخلہ کی ہدایات پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے وصولی کی اس مہم کے دوران مارکیٹنگ کمپنیوں سے وصول ہونے والی رقوم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ہے ۔سب انسپکٹر محسن وحید نے 2016کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔







