وفاقی وزیر ڈاکٹر احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات ڈاکٹر احسن اقبال نے کہاہے کہ علی ٹرسٹ کے بانی محمود الحق علوی (مرحوم) کی انسانیت کےلئے خدمات پوری قوم کےلئے صدقہ جاریہ ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے زیراہتمام ممتاز سماجی شخصیت محمود الحق علوی مرحوم کی برسی کے موقع پر …

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات ڈاکٹر احسن اقبال نے کہاہے کہ علی ٹرسٹ کے بانی محمود الحق علوی (مرحوم) کی انسانیت کےلئے خدمات پوری قوم کےلئے صدقہ جاریہ ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے زیراہتمام ممتاز سماجی شخصیت محمود الحق علوی مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3برسوں سے محمود الحق علوی کے ساتھ میری بھی رفاقت رہی اور اس دوران ان کے جاری رفاحی منصوبوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ محمود الحق علوی اس دنیا سے تو چلے گئے لیکن وہ اپنے لئے رفاحی منصوبوں اور آنکھوں کے عطیات جیسی عظیم خدمات کی شکل میں اپنے لئے صدقہ جاریہ چھوڑ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply