اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے یہاں پیر کو پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے افسوس ظاہر کیا کہ برطانیہ مستقبل میں جی ایس پی پلس سے متعلق مذاکرات کا حصہ نہیں ہو گا۔