وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے بل اینڈ میلنڈہ گیٹس فاﺅنڈیشن کی صنفی مساوات کی ڈائریکٹر سارہ ہینڈرکس کی ملاقات

47
APP82-28 ISLAMABAD: November 28 - Human Rights Minister, Dr. Shireen M Mazari talking to the Sarah Hendriks, Director, Gender Equality, Bill & Melinda Gates Foundation who called on her. APP

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے گزشتہ روز بل اینڈ میلنڈہ گیٹس فاﺅنڈیشن کی صنفی مساوات کی ڈائریکٹر سارہ ہینڈرکس نے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انسانی حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں بلکہ یہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے سارہ ہینڈرکس کو انسانی حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ بل اینڈ میلنڈہ گیٹس فاﺅنڈیشن کی ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے حکومتی کوششوں کی تعریف کی۔