وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے گورنرفیصل کریم کنڈی کی ملاقات ، وفاقی وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

122
10 مئی کے بعد دنیا میں ایک نیا پاکستان ابھر کر سامنے آیا ہے ، انڈیا نے اگر دوبارہ جارحیت کی کوئی حماقت کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےملاقات کی اور انہیں وفاقی وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ۔

ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ایک مخلص ،محنتی ،نظریاتی اور باصلاحیت سیاسی کارکن ہیں جنکی صلاحیتوں سے نہ صرف حکومت بلکہ عوام بھی مستفید ہونگے۔