21 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزارت پارلیمانی امور کا قلمدان...

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزارت پارلیمانی امور کا قلمدان سنبھال لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزارت پارلیمانی امور کا قلمدان سنبھال لیا۔ پیر کووزارت پارلیمانی امور پہنچنے پر وزارت کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں وزارت پارلیمانی امور کی ذمہ داریوں اور دائرہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ وہ ملک میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور پارلیمانی امور کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فورم پر تمام فریقین کے درمیان بامعنی بات چیت کو یقینی بنانے کے لئے بھی وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پارلیمانی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت اور مقننہ کے درمیان ہم آہنگی اور ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570735

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں