32.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا پی پی پی کے بانی...

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا پی پی پی کے بانی و سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی پی پی کے بانی و سابق وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور قومی ترقی کےلئے قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

جمعے کو سابق وزیر اعظم کی 46 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں منظور شدہ 1973 کا متفقہ آئین آج بھی جمہوری نظام کی اساس ہے ،انہوں نے عوام کو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا حوصلہ دیا،ان کی بے خوف قیادت اور عوامی خدمت کا جذبہ آج بھی سیاسی رہنماؤں کے لیے مشعل راہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی خارجہ پالیسی نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک خودمختارملک کے طور پر متعارف کرایا،قائد عوام شہید بھٹو نے پِسے ہوئے طبقات کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے عملی اقدامات کیے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات بلند کرے ۔ آمین۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578433

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں